الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سنت کے خلاف رسم رواج کی پابندی کی جائے یا نہیں؟

سوال

اس وقت ہر ہر بستی میں اتنی قیود وپابندی ہے کہ ایک لڑکا شادی کرنا چاہتا ہے تو بمشکل کر سکتا ہے۔ کیونکہ بستی کے رسم ورواج میں فضول خرچی اور سراسر سنت کے خلاف کام ہورہا ہے، آیا اس کا ساتھ دیا جائے یا نہیں؟ اگر ساتھ نہیں دیتے ہیں تو بستی والے بائیکاٹ کر دیتے ہیں۔ اس وقت ہم کو کیا کرنا چاہئے؟

جواب

اپنی حد وسعت تک نبھانا ہی چاہئے اور حسن تدبیر وحسن اخلاق سے سمجھایا جائے۔ حضرت نبی کریم ﷺ کے مبارک حالات اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ودیگر اکابر کے حالات سنانے کا اہتمام کیا جائے جس سے اپنے طریق کا غلط ہونا معلوم ہو اور ان کے اتباع کی رغبت پیدا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو