الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو سامان نکاح کے وقت دیا جائے وہ کس کی ملک ہے؟

سوال

(۱) زید کا نکاح رقیہ کے ساتھ ہوا جس طرح سے لوگ بغیر تصریح ملکیت زیورات بیوی کو دیتے ہیں۔ اسی طرح زید کے ولی وسر پرستوں نے کچھ زیورات رقیہ کے پاس بھیجے جس سے رقیہ زیورات اپنے استعمال میں لا رہی ہے۔ زید کے سر پرستوں نے زبان سے کچھ تصریح نہیں کی کہ زیورات بطور رواج کے دیا یا عاریت یا امانت کے طور پر دیا۔ عدم تصریح رواج وعدم تصریح ملکیت کی صورت میں حدیث یا فقہ کی عبارت مع ترجمہ اردو لکھ کر صاف صاف بتلایا جائے کہ شرعاً زیورات کس کی ملکیت ہے زید کی یا رقیہ کی؟ (۲)

جواب

(۱ و ۲) شوہر یا اس کے ولی نے جو کچھ زیور دیا ہے اور اس میں تصریح ملک یا عاریت کی نہیں کی ہے اس میں شوہر کے خاندان کا رواج معتبر ہوگا کچھ رواج نہ ہو تو دینے والے کی نیت اور قول کا اعتبار ہوگا۔ ہمارے عرف میں یہ ہے کہ ایسی چیزیں زیور وغیرہ بطور ملک دی جاتی ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو