الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وقت رخصتی جو کچھ شوہر سے خرچ کرایا گیا اس کی واپسی

سوال

خاوند عورت کو طلاق اس شرط پر دیتا ہے کہ جو روپیہ عورت کے باپ نے بطور رشوت لیا ہے اور جو اس کا خرچ موقع نکاح پر ہوا ہے وہ تمام وصول کرے اور ساتھ لڑکا بھی اس کو مل جائے یہ اس کا مطالبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا. ۸ ربیع ۲/ ۶۴

جواب

جو روپیہ بطور رشوت عورت کے باپ نے شوہر سے لیا ہے۔ اس کی واپسی بہرصورت واجب ہے۔ خواہ طلاق دے یا نہ دے اور جو روپیہ شوہر نے خرچ کیا ہے اس کا مطالبہ کرنا طلاق دینے کے لئے شرعاً درست ہے جب کہ نافرمانی اور سرکشی عورت کی طرف سے ہو اور اس صورت میں طلاق بائنہ واقع ہوگی

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو