الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جہیزکس کی ملک ہوتا ہے

سوال

زید کے باپ ودادا نے زید کی بہن ہندہ کا نکاح بکر کے ساتھ کر دیا کچھ عرصہ کے بعد بارات بلا کر بوقت رخصت بکر کو کچھ روپیہ نقد اور کچھ برتن وغیرہ دے دیا اس کے بعد جب ہندہ بکر کے یہاں رہنے لگی تو برتن وغیرہ استعمال میں رکھا۔ عرصہ تقریباً دس سال ہوا کہ ہندہ بکر کے یہاں رہتی رہی۔ اس درمیان میں ہندہ کے تین بچے پیدا ہو گئے دو لڑکی ایک لڑکا جس میں ایک لڑکی کا انتقال ہو گیا۔

جواب

اگر روپیہ وغیرہ دیتے وقت زید کے باپ دادا نے تصریح کر دی تھی کہ یہ ملک نہیں بلکہ عاریت ہے اور پھر واپس لے لوں گا۔ تب تو یقیناً بکر اس کا مالک نہیں نہ ہندہ مالک ہے۔ بلکہ وہ دینے والے کی ملک ہے۔ اس کے مرجانے کے بعد باقاعدہ اس میں میراث جاری ہوگی اور اگر دیتے وقت ملک کی تصریح کر دی تھی تو جس کی ملک کی تصریح کی تھی بکر کی یا ہندہ کی تو اس کی ملک ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو