نکاح کے بعد مہر میں کمی
سوال
کسی کا نکاح ہوا اور مبلغ پانچ ہزار روپیہ مہر مقرر کیا اور اس وقت اس نے قبول کر لیا اور بعد میں خیال ہوا کہ اس کی حیثیت تو پانچ سو روپے کی بھی نہیں تو اس حالت میں مہر کم کر سکتے ہیں یا نہیں اور اگر کم کر سکتے ہیں تو کس طرح یا نکاح ہی نہیں ہوا، اس پر دوبارہ نکاح ہونا چاہئے یا نہیں؟ فقط
جواب
صورت مسئولہ میں اگر کوئی مانع شرعی موجود نہ تھا تو نکاح صحیح ہو گیا۔ اپنی حیثیت سے زیادہ مہر مقرر کرنے سے نکاح صحیح ہو جاتا ہے۔ وتجب العشرةان سماها اودونها ويجب الاكثران سمى الاكثر قال الطحطاوی ص ۴۹ ج ۲ تحت قول الدر ويجب الاكثر بالغاً مابلغ فالتقدير بالعشرة لمنع النقصان. مہر پورا واجب ہوگا اگر خلوۃ صحیحہ ہو چکی۔ یا خلوت صحیحہ سے پہلے زوجین میں سے کسی کا انتقال ہو گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔