عورت کے غیر واقعی اوصاف بیان کر کے مہر زائد تجویز کر دیا گیا
سوال
کچھ لوگوں نے زید کی شادی ہندہ کے اوصاف بیان کر کے چار ہزار مہر پر کر دی مگر ہندہ میں وہ اوصاف بالکل نہیں ہیں۔ چار ہزار مہر بھی لوگوں کے کہنے سننے سے قبول کیا تھا حالانکہ زید کی حیثیت چار ہزار کی نہیں ہے۔ تو کیا اب متعین ہو سکتا ہے۔ اگر مہر مثل کو حکم بنایا اور وہ زید کی حیثیت سے بڑھ کر ہے تو کیا حکم ہوگا؟
جواب
جتنے مہر پر نکاح کو قبول کیا وہی لازم ہو گیا چاہے اپنی رغبت سے قبول کیا ہو یا دوسروں کے کہنے سے اور چاہے بیوی پسند آئے یا نہ آئے اس صورت میں مہر مثل کو حکم نہیں بنایا جائے گا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔