مقدار مہر میں زوجین کا اختلاف
سوال
ہندہ کا مہر پانچ سوروپیہ کل دار کا ہے زید نے مشہور کیا کہ میرا مہر بتیس ۳۲ روپیہ کالدار کا ہے ہندہ کے والد نے بذریعہ نوٹس کے زید کو مطلع کیا زید نے ایک فقیر آدمی کے سامنے اقرار کیا کہ میرا مہر پانچ سو روپیہ کا بندھا تھا۔ آپ بیچ میں باہمی فیصلہ دوسور وپیہ پر کرادیں وہ شخص ہندہ کے والد سے ملے ہندہ کے والد نے اصلی واقعات سے آگاہ کیا اس شخص کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور فرمایا کہ میں اب ایک لفظ بھی آگے نہیں کہہ سکتا جب زید کا بس نہیں چلا تو بذریعہ نوٹس کے مطلع کیا کہ میرا مہر ۳۲ روپیہ کا ہے اور میں اپنے ہوش وحواس درست…
جواب
اگر واقعتاً مہر پانچ سو روپیہ کا ہے اور زید دروغ بیانی سے کام لیتا ہے تو یہ جھوٹ اور ظلم ہے اور جو لوگ اس بات کو جانتے ہوئے زید کا ساتھ دیں گے وہ بھی گنہگار ہوں گے۔ قال الله تعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا اعلى الاثم والعدوان۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔