الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

متعینہ مہر سے انکار کا حق نہیں

سوال

نکاح کے وقت میرا مہر دس ہزار دو دینار سرخ متعین ہوا جو ہماری قوم اور کنبہ برادری سب کے خلاف ہے۔ ہمارے یہاں پانچ سو روپے میں مہر طے ہوتے ہیں۔ اب میں اس سے انکار کرتا ہوں صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

نکاح کے وقت جیسا کہ آپ کا مہر طے ہوا تھا، شرعاً وہی معتبر ہے اس کی ادائیگی لازم ہے۔ اگر عین نکاح کے وقت آپ اس کو انکار کرتے تو مہر وہی طے ہو جاتا۔ مگر دس ہزار دو دینار قبول کرنے کے بعد اس سے انکار کرنا ہر گز معتبر نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو