بیوی کے علاج میں مہر کا روپیہ
سوال
نعیم الحق کی بیوی کا مہر دو ہزار روپیہ ہے۔ بیوی کو ٹی بی کا مرض ہے۔ تو نعیم الحق کا جو روپیہ بیوی کے علاج میں خرچ ہوا وہ مہر میں محسوب ہوگا یا نہیں؟
جواب
اگر شوہر نے بیوی سے یہ کہا کہ تمہارا علاج تمہارے مہر کے روپیہ سے کردوں اور اس نے اجازت دیدی تب تو مهر صورت مسئولہ میں شوہر کے ذمہ باقی نہیں رہا ورنہ جتنا روپیہ خرچ کیا وہ تبرع اور احسان تھا جو اب مہر میں محسوب نہ ہوگا۔ کما لا یلزمه مداواتها اه اى اتيانه لها بدواء المرض ولا اجرة الطبيب ولا الفصد اھ رد المحتار ص ۶۴۶ ج ۲
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔