الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خلوت سے پہلے طلاق کی صورت میں مہر وغیرہ

سوال

زید کا نکاح ہندہ سے ہوا دونوں میں تنہائی یعنی صحبت نہیں ہوئی تھی کہ طلاق کی نوبت آ گئی۔ کیا پورا مہر لینے کی حق دار ہے اور زید نے بوقت نکاح جو زیور دیئے تھے اس کی واپسی کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس صورت میں نصف مہر دینا ہوگا جو زیور وغیرہ شوہر کی طرف سے بیوی کو تملیکا دیا گیا ہے یا بیوی کے والدین نے جو کچھ داماد کو تملیکا دیا ہے اس کی واپسی نہیں ہوگی۔ بلکہ جو کچھ جس کو دیا گیا ہے اسی کا ہوگا۔ لڑکی کے والدین نے جو کچھ سامان اپنی لڑکی کو دیا ہے وہ لڑکی کا ہے شوہر اس کو لینے کا حق دار نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو