طلاق سے مہر ساقط نہیں ہوتا
سوال
معین نے اپنی زوجہ راشدہ کو طلاق دیدی اس لئے کہ وہ بغیر برقعہ کے اس کے گھر سے چلی گئی تھی۔ اس کے بعد راشدہ کا نکاح دوسرے شخص سے کر دیا گیا راشدہ کا مہر معین کو دینا چاہئے یا نہیں؟ جب کہ وہ بلا اجازت چلی گئی تھی۔ فقط
جواب
اس نافرمانی کی وجہ سے مہر ساقط نہیں ہوا معین کے ذمہ راشدہ کا مہر واجب ہے۔ راشدہ کا دوسرا نکاح اگر طلاق کی عدت تین حیض گذرنے پر کیا گیا ہے وہ صحیح ہو گیا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔