الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مہر کی معافی کوموت پر معلق کرنا

سوال

زید کی بیوی بحالت صحت مکرر سہ کرر کئی بار بحالت خوشی اپنے شوہر سے کہا کہ اگر میں پہلے مروں تو میرا مہر جو آپ کے ذمہ دین ہے معاف ہے مگر جب آپ پہلے انتقال کریں تو میں مہر کا دعویٰ کروں گی۔ زید کی بیوی اپنے شوہر سے پہلے انتقال کی۔ اس صورت میں زید سے مہر ساقط ہو گا یا نہیں؟

جواب

اس صورت میں زید کے ذمہ سے مہر ساقط نہیں ہوا۔ امراة قالت لزوجها المريض ان مت من مرضك هذا فانت في حل من مهرى اوقالت فمهری علیک صدقة فهو باطل لانها مخاطرة وتعليق كذا فى الظهيريه مريضة قالت لزوجها ان مت من مرضى هذا فمهرى عليك صدقة اوانت في حل من مهرى فماتت من ذلك المرض فقولها باطل والمهر على الزوج كذا في خزانة المفتین اھ عالمگیری ص۱۷۳ ج۳

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو