نکاح کے بعد مہر کی قیمت میں تغیر ہو گیا
سوال
زید کا نکاح ہندہ سے بعوض مبلغ ایک ہزار روپیہ بسکہ رائج الوقت دین مہر ہوا ہے اور اس وقت روپیہ مختلف شکلوں میں رائج تھا۔ یعنی وہ وکٹوریہ کا روپیہ، ایڈ در هفتم کا روپیہ، جارج پنجم کا روپیہ، جارج ششم کا روپیہ اور کاغذی نوٹ۔ اب بیس پچیس سال بعد زید ہندہ کا دین مہر ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کو ایک ہزار روپے ادا کرنا ہوگا یا ایک ہزار روپے کی چاندی کی قیمت جب کہ مختلف رائج روپوں میں چاندی کی مقدار مختلف ہے اور کاغذی نوٹ میں چاندی کا وجود نہیں، امید ہے کہ جواب سے سرفراز فرما کر مجھے دین مہر کی ادائیگی میں مددفرمائیں گے۔
جواب
وقت عقد جو سکہ مروج تھا اور وہاں کے ماحول میں جس کا لین دین زیادہ تھا وہی مراد ہوگا۔ اگر اس میں چاندی غالب تھی تو اتنی مقدار چاندی لازم ہوگی۔ اگر چاندی مغلوب تھی تو وقت عقد جو قیمت تھی وہ قیمت لازم ہوگی۔ اگر وہی روپیہ مل جائے جو بوقت عقد رواج تھا تو وہی دیدیا جائے بشرطیکہ اس میں چاندی غالب ہو ومما يكثر وقوعه مالو اشترى بقطع رائجة فكسدت بضرب جديدة يجب قيمتها يوم البيع ولا يدفع…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔