مہر کی قیمت وقت عقد کی معتبر ہوگی یا وقت ادا کی؟
سوال
عقد میں مہر نو اوقئے زر سرخ خالص مقرر کیا گیا تھا۔ زر خالص یعنی طلاء کی قیمت کا اعتبار زمانہ عقد کا ہوگا یا زمانہ مابعد مطالبہ کی قیمت کا ہوگا از روئے احکام شرع شریف بیان فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔
جواب
جب زر خالص کی مخصوص مقدار کو مہر قرار دیا گیا ہے تو اس کا ادا کرنا واجب ہے۔ اگر وہ ادا نہ کیا جائے بلکہ اس کی قیمت دی جائے تو گویا اب اس زر خالص کو جس کی زوجہ مستحق ہے شوہر اس سے حکماً خرید کر قیمت دے رہا ہے۔ تو اب جو قیمت ہوگی اس کے اعتبار سے معاملہ ہوگا۔ یہ دوسری بات ہے کہ بیوی کم قیمت لے لے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔