علامت بلوغ اور اجازت نکاح
سوال
نابالغہ کا نکاح جس کی عمر بارہ تیرہ برس ہو، ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اور یہ عمر سن بلوغ ہے یا نہیں؟
جواب
اگر اس عمر میں اس کو حیض آنا شروع ہو گیا تو وہ بالغہ ہے اور خود اس کی اجازت سے اس کا نکاح درست ہے۔ اگر غیر خاندان میں کیا جاوے تو ولی کی اجازت بھی ضروری ہے۔ اگر ابھی اس کو حیض آنا شروع نہیں ہوا تو وہ نابالغہ ہے، ولی کی اجازت سے اس کا نکاح درست ہے۔ تنہا اس لڑکی کی اجازت پر نکاح کرنے سے ولی کی اجازت پر موقوف رہے گی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔