الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

لڑکی کا نکاح کی اجازت دینے کے بعد انکار

سوال

زید کی لڑکی زینب کا نکاح عمر سے ہوا لیکن نکاح کے وقت کسی بھی ذریعہ سے زینب کی مرضی دریافت نہیں کی گئی بلکہ زید ہی نے مجلس نکاح میں اس کی طرف سے قبول کر لیا۔ زید کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل میں نے اپنی بیٹی سے دریافت کیا تھا تو وہ عمر سے نکاح پر راضی تھی لیکن زینب کا کہنا یہ ہے کہ میں نے کبھی آمادگی ظاہر نہیں کی اور زینب کو جس وقت اس نکاح کی اطلاع پہونچی اس نے فوراً ہی اعلان کر دیا کہ میں اس نکاح پر راضی نہیں۔ اب یہ مسئلہ ایک مقامی عالم صاحب سے جو قاضی بھی ہیں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا نکاح نہیں ہوا۔

جواب

اگر لڑکی کنواری ہے اور باپ نے اس سے نکاح کے لئے کہا کہ فلاں لڑکے سے تیرا نکاح کرنا چاہتا ہوں۔ تجھے منظور ہے؟ اس پر لڑکی نے آمادگی ظاہر نہیں کی، جیسا کہ اس کا بیان ہے، مگر انکار بھی نہیں کیا بلکہ خاموش رہی تو یہ بھی اس کی طرف سے اجازت ہے۔ اب پھر اس کا انکار کرنا بیکار ہے۔ یہ اجازت دو روز قبل بھی لینا کافی ہے۔ عین وقت پر لینا ضروری نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو