والد اگر فاجر شرابی کی بیٹی سے نکاح کرنے پر مجبور کریں
سوال
زید کے والدین نے زید کا پیام بغیر زید کے علم واطلاع کے ایک فاجر شرابی کی لڑکی سے کر دیا، یعنی ابھی شادی نہیں ہوئی صرف ابتدائی بات چیت حسب رواج بالکل طے ہو گئی ہے جس کی مدت تقریباً تین سال ہو چکی ہے۔ بات چیت طے ہونے کے بعد زید کو معلوم ہوا تو زید نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ ان کی ذرائع آمدنی حلال نہیں۔ اس لئے اس جگہ مجھے شادی کرنے سے انکار ہے۔ مگر زید کے والدین وہیں پر شادی کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ اب زید کو کیا صورت اختیار کرنی چاہئے کہ پورا پورا شریعت پر عمل ہو سکے؟
جواب
اگر والدین مجبور کر رہے ہیں کسی دوسری جگہ پر رضا مند نہیں ہیں تو مجبوراً شادی کرلے۔ شراب کی آمدنی سے پورا پرہیز کرے۔ لڑکی کے والدین کو مشورہ دیا جائے کہ وہ کہیں سے حلال آمدنی قرض لے کر اس سے شادی کے مصارف پورے کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔