الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بالغہ کو بہکا کر لے جا کر اس سے نکاح کرنا

سوال

آج کل پنجاب میں یہ مرض عام پھیل گیا ہے کہ عموماً کنواری لڑکیاں محض فساق سے خفیہ ناجائز تعلقات پیدا کر لیتی ہیں، کئی دنوں کے بعد وہ فساق ان کو والدین کے گھر سے کوئی موقع پا کر لے بھاگتے ہیں اور کسی اور علاقہ میں جا کر کے نکاح کر لیتے ہیں۔ کیونکہ امام ابو حنیفہ کے نزدیک باکرہ کا نکاح بغیر اجازت ولی جائز ہے جس سے فساق نے ناجائز نفع اٹھانا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے فساد برپا ہو رہا ہے۔

جواب

اس مرض کا علاج یہ نہیں کہ امام ابو حنیفہ کے مذہب کو ترک کر دیا جائے بلکہ یہ ہے کہ بعد بلوغ لڑکیوں کی شادی میں اپنے رواج یا قومی مصالح یا ذاتی منافع کی بنا پر تاخیر نہ کی جاوے نیز شادی سے قبل لڑکی سے استیذان کیا جاوے تا کہ اس کی رضا وعدم رضا کا بھی اندازہ ہو جائے یہ علاج مذہب امام ابو حنیفہ کے موافق اور احادیث سے ثابت ہے۔ دیگر ائمہ بھی اسی میں متفق ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو