الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا بغیر باپ کی اجازت کے نکاح کرنا نا فرمانی ہے؟

سوال

ایک بالغ لڑکا غیر شادی شدہ ایک لڑکی سے عقد کرنا چاہتا ہے مگر وہاں پر والد صاحب نے اس لئے شادی کرنے سے انکار کیا کہ کچھ ان بن ہو گئی ہے حالانکہ پہلے وہیں رشتہ کیا تھا۔ دوسری جگہ جہاں لڑکے کو آٹھ ہزار روپئے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا بات کر لی۔ لڑکے نے ان آٹھ ہزار روپیوں کو ٹھکرا کر پہلی جگہ اپنی مرضی سے شادی کر لی۔ جب کہ والد صاحب سے اصرار وضد کی وجہ سے ناراضگی ہو گئی۔ تو مذکورہ صورت میں لڑکا والد کا نافرمان ہو گا کہ نہیں۔ اگر نہیں تو کیوں اور اگر ہو گا تو کیوں؟ تحریر فرمائیں۔

جواب

آٹھ ہزار روپے لڑکے کے لئے شرط قرار دینا غلط ہے۔ ناجائز ہے۔ ناجائز کام میں والد کی اطاعت نہیں، اگر لڑکے نے اس غلط روپئے سے بچنے کے لئے اپنی شادی خود کر لی تو وہ نافرمان نہیں ہوا۔ لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق (الحديث)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو