غیر ولی کا کیا ہوا نکاح
سوال
مسمی سلامت علی نے اپنی زوجہ مسماۃ ہندہ وایک دختر حقیقی مسماۃ اختری کو مکمل قطع کر کے دوسرے موضع میں سکونت اختیار کر لی اور عرصہ دراز تک دونوں زوجین اپنی اپنی جائے سکونت پر بالکل اجنبی کی طرح رہتے رہے جب جانبین میں موافقت کی امید بالکل قطع ہو چکی تو ہندہ نے اپنا نکاح ثانی مسمی کرامت علی سے کر لیا اور خوب محبت وپیار سے رہتے سہتے رہے نکاح کے بعد سلامت علی نے نہ دختر کو لیجانے کا قصد کیا اور نہ زوجہ کا دھیان دل پر لایا، ایک روز ہندہ نے اپنے خاوند کرامت علی سے کہا کہ مسماۃ اختری کا نکاح مسمی اصغر علی سے موضع ساہا میں…
جواب
اگر سلامت علی نے ہندہ کو طلاق دیدی تھی اور ہندہ نے عدت گزار کر کرامت علی سے نکاح کیا تھا تب تو یہ نکاح صحیح ہے اور اگر طلاق نہیں دی تو یہ نکاح صحیح نہیں ہوا، سلامت علی کے انتقال کے بعد عدت وفات گزار کر دوبارہ نکاح کرنا چاہئے اور اگر سلامت علی نے ہندہ کو طلاق تو دیدی تھی لیکن عدت پوری ہونے سے پہلے ہندہ نے کرامت علی سے نکاح کیا ہے تب بھی صحیح نہیں ہوا، عدت طلاق گذار کر دوبارہ…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔