الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بھائی اور چچا میں سے ولایت کس کو ہے؟

سوال

ایک لڑکی ہندہ جو کہ ابھی تک بالغ نہیں ہوئی اور اسکے والد صاحب کا انتقال ہو چکا ہے اور اس لڑکی کا ایک بھائی علاتی ہے اور ایک چا حقیقی ہے ان دونوں میں سے ولی مقدم کون ہے اور لڑکی کا بھائی یہاں موجود نہیں ہے اگر حقیقی چا اس لڑکی کا عقد کرادے تو عند الشرع یہ عقد منعقد ہو گیا یا نہیں یا اس لڑکی کے برادر کی اجازت ہی کی ضرورت ہے۔

جواب

علاتی بھائی کی ولایت نکاح چچا کی ولایت پر مقدم ہے کذا فی رد المحتار ص ۴۸۱ ج ۲ اگر بھائی اتنی دور کسی جگہ ہے کہ اس کی رائے حاصل کرنے میں موقع نکل جانے کا اندیشہ قوی ہے تو چچا کو بھی نکاح کر دینا درست ہے ورنہ اگر چچا نے نکاح کر بھی دیا تو وہ بھائی کی اجازت پر موقوف رہے گا اور بہر صورت لڑکی کو وقت بلوغ خیار حاصل ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو