نکاح میں کس کی اطاعت ہے باپ کی یا ماں کی؟
سوال
ایک شخص نے اپنی زوجہ کو بالکل چھوڑ دیا زوجہ نے اپنی لڑکی اور لڑکے کی پرورش کی، جب لڑکا جوان ہو گیا تو باپ کہتا ہے کہ میں تیری اچھی جگہ شادی کروں گا۔ اگر باپ کے کہنے پر لڑکا دوسری جگہ شادی کرے تو ماں کی جدائی کا اندیشہ ہے۔ اب یہاں لڑکے کو کس کی بات ماننا چاہئے؟
جواب
باپ نے جو حق تلفی کی ہے لڑکا اس کا انتقام نہ لے، بلکہ والد کی اطاعت کرے اور والد کے کہنے کے مطابق شادی کرلے، پھر والدہ کی بھی خدمت کرتا رہے ان کے حقوق میں کوتاہی نہ کرے۔ اگر والد منع کریں تو اس میں والد کی اطاعت لازم نہیں، بلکہ والدہ کے ساتھ ہمیشہ احسان وہمدردی لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔