الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بالغہ کے نکاح کا حق بڑے تائے کو یا چھوٹے تائے کو

سوال

ایک کنواری لڑکی بالغہ اس کے والدین وفات پاچکے ہیں۔ لڑکی کے دو تائے ابا ہیں، ایک بڑے اور ایک چھوٹے اور ایک خالہ ہیں، اگر لڑکی کے برضا ورغبت ان کے بڑے تائے ابا نے نکاح کر دیا کسی لڑکے سے۔ جہاں وہ لڑکی چھوٹے تائے ابا کے یہاں رہتی ہے اس سے کسی دوسری جگہ پر نکاح درست ہے یا نہیں۔ جب کہ لڑکی کی پرورش چھوٹے تائے ابا کے یہاں ہوئی؟

جواب

جب کہ وہ لڑکی بالغہ ہے اور اس کے والدین وفات پاچکے ہیں تو اس کی مرضی کے موافق اس کے بڑے تائے ابا نے جو نکاح کر دیا وہ صحیح ہو گیا اگر چہ پرورش چھوٹے تائے ابا کے یہاں ہوئی ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو