شوہر شیعہ ہو جائے تو اس کے نکاح کا حکم
سوال
ایک سنی عورت کا نکاح ایک سنی مرد سے ہوا اور عرصہ تقریباً آٹھ نو سال آباد رہی مگر شامت اعمال سے وہ مرد سنی مذہب کو ترک کر کے مذہب شیعہ تبرائی میں داخل ہو گیا اور حضرات خلفاء ثلثہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے حق میں بیباکانہ، ظالم، غاصب الفاظ تک العیاذ باللہ استعمال کرنے لگا۔ چونکہ عورت اپنے مذہب اہل سنت والجماعت پر قائم تھی اس لئے اس سے متنفر ہوئی اور دونوں کے باہمی مذہبی اختلاف اور نا چاقی شروع ہوگئی آخر نوبت بایں جا رسید کہ شیعہ مرد نے تنگ آکر عورت کو طلاق مغلظہ دیدی اور عورت میکے چلی گئی۔
جواب
مسلمان کو کافر کہنا کفر ہے۔ اور خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم کے اسلام وایمان پر اجماع ہے ان کو کافر کہنا بالیقین کفر ہوگا اور ان حضرات کی خلافت بھی اجماعی ہے لہذا ان حضرات کے حق میں ظالم اور غاصب وغیرہ الفاظ کا استعمال بھی خلاف اجماع ہے لہذا کفر ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔