الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مسلم سے نکاح

سوال

ایک غیر مسلم شخص نے ایک مسلم عورت سے نکاح کر رکھا تھا اور اپنا نام بدل کر عبد الرحمن رکھ رکھا تھا۔ اس عورت کے کوئی اولاد نہیں ہوتی، تو وہ ایک روز میرے پاس آ کر کہنے لگی کہ تم اپنی لڑکی کی شادی میرے خاوند سے کردو۔ چنانچہ میں نے اس عورت کا اعتبار کر کے لڑکی کی شادی اس شخص سے کر دی۔ تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ وہ غیر مسلم ہے۔ لڑکی صرف دو۲/ یوم اس کے پاس رہی، اس کے بعد وہاں نہیں گئی۔ اب وہ شخص چار سال سے لاپتہ ہے۔ تلاش کے بعد بھی اس کا کچھ پتہ نہیں چلا کہ کہاں ہے؟ شرعی حکم سے مطلع فرمائیں۔

جواب

اگر لڑکی نے وہاں کفر وشرک دیکھا، مثلاً یہ کہ بت کو سجدہ کیا گیا تو شرعاً یہ نکاح ہی منعقد نہیں ہوا۔ آپ نے سخت غلطی کی کہ بلا تحقیق اپنی لڑکی کو ایسی جگہ جھونک دیا۔ اب با قاعدہ شریعت کے مطابق جانی پہچانی مناسب جگہ اس کا عقد کر دیں اور اس عورت کو بھی وہاں سے علیحدہ کرنے کی کوشش کریں جس نے اس نکاح کی سفارش کی تھی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو