الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مفلوج بیوی کی بہن سے نکاح

سوال

زید کی زوجہ ایک مدت دراز سے بعارضہ فالج بیمار ہوگئی گھر کا کوئی کام نہیں ہو سکتا اس سے زید کو از حد مشکل ہو گئی۔ ایسے مشکل وقت میں زید کی سالی گھر کا کام چلاتی رہی اس پر مشکل یہ پڑی کہ اس سالی سے ناجائز تعلق ہو گیا اب یہ سالی زید کے گھر رہا کرتی ہے۔ ایسے وقت پہلی بیوی کو طلاق دینے کی سوچ رہا ہے اور وہ طلاق لینے کو ناپسند کرتی ہے اور اپنی بہن سے نکاح کر لینے سے رضا مند ہے۔

جواب

جب تک ایک بہن نکاح میں ہے دوسری بہن سے نکاح قطعاً حرام ہے بلکہ اگر اس کو طلاق دے دی جائے تب بھی جب تک عدت نہ گذر جائے اس کی بہن سے نکاح جائز نہیں۔ زندگی سے ہاتھ دھونا کچھ آسان کام نہیں دنیا اور آخرت دونوں منزلیں نہایت کٹھن ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو