رضاعی بھائی کی لڑکی سے نکاح
سوال
محمد رمضان کی والدہ مسماۃ غلام فاطمہ کا دودھ شاہ محمد نے بھی پیا اور اس وقت شاہ محمد کی عمر چھ ماہ کی تھی کہ والدہ شاہ محمد فوت ہوگئی اور شاہ محمد کی حقیقی بہن غلام فاطمہ والدہ محمد رمضان ہے جس کا شاہ محمد نے دودھ پیا ہے۔ اب محمد رمضان چاہتا ہے کہ شاہ محمد اپنی دختر کا نکاح اور عقد میرے ساتھ کردے۔
جواب
محمد رمضان اور شاہ محمد نے اگر چہ ایک وقت میں غلام فاطمہ کا دودھ نہیں پیا ہے بلکہ پس وپیش پیا ہے لیکن شریعت کی رو سے دونوں رضاعی بھائی بن گئے۔ جو حکم بیک وقت دودھ پینے پر مرتب ہوتا ہے وہی پس وپیش پینے پر مرتب ہوتا ہے، رضاعی بھائی کی اولاد سے نکاح حرام ہے لہذا یہ نکاح صحیح نہ ہوگا۔ ولا حل بين الرضيعة، وولد مرضعتها اى التي ارضعتها وولد ولدها لانه ولد الاخ اھ درمختار.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔