الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دودھ شریک بہن سے نکاح

سوال

ہندہ کی گود میں ایک لڑکا تھا جو فوت ہو گیا۔ ہندہ نے اپنی بہن خالدہ کے لڑکے زید کو اپنا دودھ صرف ایک دن پلایا۔ اسکے بعد ہندہ کے ایک لڑکی پیدا ہوئی جواب بالغ ہے اس لڑکی کا عقد خالدہ کے بڑے لڑکے یعنی زید جس کو دودھ پلایا تھا اس کے بڑے بھائی مسمی بکر کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

بہن کے جس لڑکے کو ہندہ نے دودھ پلایا ہے وہ ہندہ کا رضاعی بیٹا ہو گیا۔ اس کا نکاح ہندہ کی کسی لڑکی سے درست نہیں ہے اس لڑکے کے دوسرے بھائی سے جس کو دودھ نہیں پلایا ہے ہندہ کی لڑکی کا نکاح درست ہے

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو