الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا رضاعی بہن سے نکاح درست ہے؟

سوال

رحیم اور کریم دو بھائی ہیں کریم کی ایک دودھ شریک بہن ہے۔ اس بہن کی شادی رحیم کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں تو کیا یہ درست ہوگا۔ بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ قادر اور ذاکر دو بھائی ہیں۔ ذاکر کی ایک دودھ شریک بہن ہے تو قادر کے ساتھ اس کا نکاح ہو سکتا ہے لیکن ذاکر کے ساتھ نہیں ہو سکتا۔

جواب

جس عورت (کریم کی والدہ) کا دودھ اس لڑکی نے پیا ہے اس کی تمام اولاد سے اس لڑکی کے حق میں حرمت رضاعت ثابت ہوگی۔ کریم ورحیم کسی سے بھی اس کی شادی درست نہ ہوگی بہشتی زیور کے مسئلہ کا حاصل یہ ہے کہ ایک بھائی نے کسی غیر عورت کا دودھ پیا ہے اس کے لئے حرمت رضاعت ثابت ہوگی لیکن جس بھائی نے اس کا دودھ نہیں پیا اس کے حق میں ثابت نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو