الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دودھ شریک بہن کی بہن سے نکاح

سوال

زید اور عمر دو حقیقی بھائی ہیں اور ہندہ ایک اجنبی لڑکی تھی۔ اس نے زید کے ساتھ دودھ پیا تو دودھ شریک بھائی ٹھہرا اب اس لڑکی کا نکاح عمر سے ہو سکتا ہے یا نہیں اور ہندہ کی بہن سے زید کا نکاح ہو سکتا ہے یا نہیں، عمر کا نکاح ہندہ کی بہن سے جائز ہے یا نہیں۔ مع حوالہ کتب تحریر فرماویں۔

جواب

ہندہ کا نکاح نہ زید کے ساتھ درست نہ عمر کے ساتھ کیونکہ یہ دونوں کی رضاعی بہن ہے لیکن ہندہ کی بہن سے (جس نے کہ زید وعمر کی والدہ کا دودھ نہیں پیا) زید کا نکاح بھی درست ہے اور عمر کا نکاح بھی درست ہے اھ ولاحل بین رضیعى امرأة لكونهما اخوين وان اختلف الزمن والاب وتحل اخت اخيه رضاعا ونسبا اه، رد المحتار ص ۲/۴۰۸

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو