الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بھول سے رضاعی بہن سے نکاح

سوال

ایک شخص کی شادی ہوگئی تھی۔ چند سال گذرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں یعنی داماد نے اپنی ساس کا دودھ پیا ہے۔ اس وقت دو تین بچے ہیں۔ اب کیا کرنا چاہئے؟

جواب

اگر یہ بات تحقیق سے ثابت ہے کہ دونوں رضاعی بھائی بہن ہیں اور بے خبری میں نکاح کر لیا گیا تھا تو فوراً اس کو طلاق دے کر تعلق نکاح ختم کر دے۔ اور وہ مطلقہ بعد عدت دوسرے شخص سے باقاعدہ نکاح کرلے۔ رضاعی بھائی بہن میں پردہ نہیں ہے۔ بعد میں اس سے بہن کی حیثیت سے ملنا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو