علاقی بہن کے ساتھ نکاح / علاقی واخیافی بہن سے نکاح کی حرمت
سوال
قرآن شریف میں جو رشتے نکاح یا پردہ کے متعلق ہیں وہ صرف سگے ہیں یا دور کے بھی ہیں؟
جواب
قرآن شریف میں بہن، پھوپھی، خالہ، بھتیجی، بھانجی سے نکاح حرام ہے، اس میں بہن کی تینوں قسمیں مراد ہیں۔ ایک عینی یعنی ماں اور باپ دونوں میں شریک ہو جس کو سگی بہن کہتے ہیں۔ دوسرے علاقی یعنی باپ ایک ہو اور ماں دو ہوں۔ تیسرے اخیافی یعنی ماں ایک ہو باپ الگ الگ، ایسی تینوں قسموں کی بہن سے نکاح حرام ہے۔ ایسے ہی بھائی کی لڑکی اور بہن کی لڑکی سے بھی نکاح حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔