الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیٹی سے نکاح اور اس سے پیدا شدہ اولاد کا ثبوت نسب

سوال

زید نے ہندہ کے ساتھ نکاح کیا ہندوستان میں اور کچھ عرصہ تک زید نے ہندہ کے ساتھ گزارا اور ہندہ کو حمل قرار پا گیا۔ پھر اس کے بعد زید دوسرے ملک میں چلا گیا، اس کے بعد ہندہ کے لڑکی پیدا ہوئی اور اب زید کو وہاں سے آنے کو حکومت مجبور کرتی ہے اور زید بھی مجبوراً چلا آیا اور پھر ہندہ کی جو لڑکی پیدا ہوئی ہے اس کا نام زینب ہے اور یہ زینب زید ہی کے نطفہ سے پیدا ہوئی ہے۔ بہر حال زینب بھی جہاں زید رہتا ہے پہونچ جاتی ہے اور زینب عاقل بالغ ہے اور زید کو معلوم نہیں ہے کہ یہ میری لڑکی ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میں ہندہ کی لڑکی زینب سے زید نے نکاح کیا جب کہ اس کو علم نہیں تھا کہ یہ خود اس کی لڑکی ہے۔ لہذا جو اولاد زید سے پیدا ہوئی وہ حرامی شمار نہیں ہوگی بلکہ زید سے اس کا نسب ثابت ہوگا۔ البتہ علم ہونے کے بعد اس کو فوراً تعلق زوجیت ختم کر دینا ضروری ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو