بیوی کی لڑکی سے نکاح
سوال
زید نے کسی عورت سے نکاح کیا اس کے ساتھ پہلے شوہر سے ایک لڑکی بھی آگئی۔ اس عورت کے مرنے یا طلاق دینے کے بعد اسکی حقیقی لڑکی سے نکاح کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
جس عورت سے زید نے نکاح کے بعد ہمبستری کی ہے اس کی لڑکی سے جو کہ اس کے پہلے خاوند سے ہے زید کا نکاح کبھی بھی اور کسی حال میں بھی جائز نہیں بالکل حرام ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔