الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اخیافی بہن سے نکاح

سوال

(۱) زید کا انتقال ہو گیا اور اس نے ایک لڑکا اور بیوی کو چھوڑا بعد آں اس کی بیوی نے عمر کے ساتھ نکاح کر لیا اور عمر سے لڑکی ہوئی اس صورت میں زید کے لڑکے کا نکاح عمر کی لڑکی کے ساتھ کرنا صحیح ہوگا یا نہیں؟ سوال: (۲) بکر کی پہلی بیوی سے ایک لڑکا ہوا تھا اور بکر کی بیوی کا انتقال ہو گیا چنانچہ بکر نے دوسرا نکاح کر لیا۔ دوسری بیوی سے لڑکی ہوئی کیا ان دونوں کا نکاح درست ہو جائے گا یا نہیں؟

جواب

(۱) صورت مسئولہ میں زید کے لڑکے اور عمر کی لڑکی کی ماں ایک ہے پس یہ دونوں بہن بھائی ہوئے لہذا ان کا آپس میں نکاح درست نہیں۔ (۲) ان دونوں کا باپ ایک ہے لہذا ان کا نکاح بھی ناجائز ہے۔ وتحرم اخته لاب وام او لاحدهما اھ مجمع الانہر ص ۳۲۳۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو