حاملہ اور زانیہ کا نکاح
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک عورت منکوحہ اپنے خاوند کو چھوڑ کر اس کی بلا مرضی بازار میں بیٹھ گئی اور فحش پیشہ کرنے لگی مسمی زید ایک شخص نے قومی غیرت وشرم سے اس عورت کو اپنے گھر میں رکھ لیا اور قوم نے تعلقات اس بناء پر ترک کر دئیے اسی حالت میں اس کے ایک لڑکی پیدا ہوئی بعد میں جرمانہ داخل کرنے کے بعد اور معافی مانگ لینے سے زید قوم میں داخل ہو گیا مگر وہ عورت اسی طرح اس کے پاس ہے تو اب اس لڑکی (جو کہ حرام نطفہ سے ہے) کا نکاح کر دینا اور اس کو اپنے گھر لے جانا درست ہے۔ یا نہیں؟
جواب
زنا سے پیدا ہونے والے لڑکے اور لڑکی کا نکاح دوسرے سے صحیح ہو جاتا ہے، بشرطیکہ اور کوئی مانع شرعی نہ ہو اسی طرح اس کا نکاح بھی پڑھنا پڑھانا درست ہے مال کا جرمانہ جائز نہیں تنبیہ کی اگر شرعی ضرورت ہو دوسرے طرق مقاطعہ وغیرہ سے کرنا چاہئے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔