الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

معتدہ مزنیہ کا بعد ختم عدت زانی سے نکاح

سوال

ہندہ کو اس کے شوہر نے تین طلاق دیدی یا ہندہ کا شوہر مر گیا، تو زید نے ہندہ سے ایام عدت میں زنا کیا۔ (العیاذ باللہ) تو کیا ہندہ عدت گذرنے کے بعد زید (زانی) سے نکاح کر سکتی ہے؟ یا زید کے لئے ہمیشہ کے لئے حرام ہوگئی؟ اور ہندہ کی عدت میں کوئی خلل تو نہیں واقع ہوا؟ عوام میں مشہور ہے کہ عدت میں زنا کرنے والے پر وہ عورت مزنیہ ہمیشہ کے لئے حرام ہو جاتی ہے، کیا یہ صحیح ہے؟ نیز یہ بھی مشہور ہے کہ عدت میں اگر زنا کرالیا تو دوبارہ عدت گزار نی پڑیگی؟

جواب

اس معصیت کبیرہ کی وجہ سے نہ مزنیہ اس زانی پر ہمیشہ کے لئے حرام ہوتی ہے نہ اس پر دوسری عدت واجب ہوتی ہے۔ بلکہ پہلی عدت ختم ہونے تک دونوں الگ الگ رہیں۔ پھر جب عدت ختم ہو جائے تو نکاح کر لیں۔ گناہ سے توبہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو