الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مزنیہ کی لڑکی سے نکاح

سوال

اگر کسی لڑکے نے کسی عورت کے ساتھ ہمبستری کی جو نا جائز تھی۔ اب اس عورت کی لڑکی جوان ہے اور لڑکی اور لڑکے کے تمام رشتہ دار اس لڑکے سے شادی کرانا چاہتے ہیں۔ جس نے اس لڑکی کی والدہ سے ہمبستری کی تھی اب اس حالت میں لڑکا منع نہیں کرسکتا۔ کیونکہ اگر لڑکا منع کرتا ہے تو اس کی بات نہیں چلتی ہے اور منع کرنے سے ایک رشتہ داری بالکل ختم ہو جائے گی اور لڑکے سے سب آدمی کہتے ہیں کہ اس لڑکی سے شادی کرنے سے تم کو کوئی اعتراض نہیں کرنا چاہئے۔ کیونکہ وہ تمہارے لائق ہے ان سب حالات کو دیکھتے ہوئے نکاح جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اپنے والد سے اگر صاف نہیں کہ سکتا تو کسی بڑے عالم کو سب بات بتادے، وہ اس کے والد صاحب کو بلا کر کہدیں کہ شرعا یہ نکاح درست نہیں۔ اگر یہ نکاح کیا جائیگا تو معصیت اور حرامکاری ہوگی تم تفصیل مت دریافت کرو۔ اس نکاح کو ختم کر کے دوسری جگہ نکاح کر دو۔ خدائے پاک ان کو اس کے قبول کرنے کی توفیق دے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو