زانی زانیہ کی اولاد کا آپس میں نکاح
سوال
ایک مرد نے ایک عورت سے زنا کیا۔ پھر مرد کا نکاح کسی اور عورت سے اور عورت کا نکاح کسی دوسرے مرد سے ہو جائے۔ پھر ان دونوں سے اولاد ہو تو ان کا نکاح آپس میں درست ہے یا نہیں؟
جواب
ایک مرد ایک عورت سے غلط طریقہ پر صحبت کرے مگر اس مرد کی شادی کسی اور عورت سے ہوئی جس سے لڑکا پیدا ہوا۔ عورت کی شادی کسی اور مرد سے ہوئی اس سے لڑکی پیدا ہوئی تو اس لڑکے اور لڑکی کا آپس میں نکاح درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔