مزنیہ کی بیٹی سے نکاح
سوال
مسمی عبد الوحید کی لڑکی دلربا کی شادی عرصہ ۸/۷/سال ہوئے حقیقی بھتیجہ عبدالرشید خاں سے ہوئی اور تقریباً اٹھ سال سے لڑکی اس بنیاد پر اپنے شوہر کے یہاں نہیں جاتی کہ عبدالرشید نے یہ طعنہ دیا کہ میں نے تو تیری ماں کو اپنی بیوی بنا کر رکھا۔ اس امر کی تصدیق کی گئی کہ عبدالرشید خاں نے اپنی ساس یعنی چچی سے ناجائز تعلق رکھے تھے۔ تو معلوم ہوا کہ شادی سے قبل واقعی عبدالرشید خاں نے ساس سے زنا کیا۔ آپ تحریر فرمائیں کہ دلربا کا نکاح درست ہوا یا نہیں؟ یا معلوم ہونے پر نکاح ساقط ہو گیا؟
جواب
اگر عبدالرشید کو اس کا اقرار ہے کہ اس نے دلربا کی والدہ کے ساتھ زنا کیا ہے تو اس کا نکاح دلر با سے صحیح نہیں ہوا۔ یہ نکاح باطل ہوا۔ طلاق دلوانے کی حاجت نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔