الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ابن الزانی اور بنت المزنیہ کا نکاح

سوال

مسمی عبداللہ شیخ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مسماۃ فضلی سے زنا کیا جب کہ دونوں ہی شادی شدہ تھے۔ عرصہ کے بعد مسماۃ فضلی کے اپنے خاوند کی موجودگی میں لڑکی پیدا ہوئی اور میرے لڑکا پیدا ہوا۔ ان دونوں کا ہم نے آپس میں نکاح کر دیا۔ دریافت طلب یہ ہے کہ یہ نکاح جائز ہوا یا نہیں؟

جواب

عبداللہ شیخ اور فضلی کی معصیت کی وجہ سے ان دونوں کے لڑکے لڑکی کا نکاح آپس میں ناجائز نہیں ہے، بلکہ جائز ہے، حتی کہ اگر عبد اللہ شیخ اور فضلی آپس میں اپنا نکاح کرلیں جب کہ فضلی نہ کسی کے نکاح میں ہو نہ عدت میں تب بھی دونوں کی مذکورہ اولاد کا نکاح صحیح ہوگا۔ لاَبَاسَ بِأَنْ يَتَزَوَّجَ الرَّجُلُ المَرَأَةَ ويَتَزَوَّجُ إِبْنُهُ ابْنَتَهَا أَوْ أُمَّهَا، فتاوی عالمگیری ص ۶ / ج ۲۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو