مزنیہ کی لڑکی سے نکاح
سوال
زید نے خالدہ سے ناجائز تعلق قائم کیا اور اس تعلق کی بنیاد پر خالدہ سے زنا کیا۔ خالدہ سے زنا کرنے کے بعد خالدہ کی ماں سے بھی زنا کیا۔ ان بدبختیوں کے بعد زید کو ندامت ہوئی اور اب وہ اپنی مزنیہ خالدہ سے عقد شرعی کرنا چاہتا ہے تا کہ وہ حرام تعلق کو حلال سے بدل دے۔ سوال یہ ہے کہ خالدہ زید کے لئے جائز ہو سکتی ہے یا نہیں؟ جب کہ زید نے خالدہ سے کئی مرتبہ زنا کیا، اس کے بعد اس کی ماں سے زنا کیا۔
جواب
صورت مسئولہ میں زید کے لئے خالدہ اور اس کی ماں دونوں سے نکاح حرام ہے۔ ناجائز تعلقات قائم کرنے سے وہ گنہ گار ہو کر مرتکب کبیرہ ہوا۔ فوراً توبہ کرلے زید کے لئے اب کوئی صورت ان دونوں میں سے کسی سے بھی نکاح کرنے کی نہیں رہی۔ ومن زنى بأمرأة حرمت عليه امها وبنتها هدايه اولین ص ۲۸۹.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔