مزنیہ حاملہ سے نکاح اور وطی
سوال
ایک شخص نے کسی اجنبیہ سے زنا کیا اسے حمل رہ گیا ان دونوں کا یہ فعل اس شہر یا گاؤں میں مشہور ہو گیا مگر لوگوں نے جب زانیہ سے دریافت کیا کہ تیرے ساتھ یہ شخص زنا کرتا ہے تو زانیہ عورت نے بالکل صاف انکار کر دیا بلکہ ایک غیر شخص کی طرف اس قول کو منسوب کیا۔ اب نکاح کے متعلق فکر ہوا۔ تو لوگوں نے اس ہی غیر شخص سے اس کا نکاح حمل ہونے کی حالت میں پڑھواد یا اول شخص جو کہ زانی تھا اس کو کچھ سزا وغیرہ نہیں دی گئی۔
جواب
وہ غیر شخص بھی زنا کا اقرار کرتا ہے یا نہیں اگر اقرار کرتا ہے تو اس سے نکاح جائز ہے اور وطی بھی جائز ہے۔ اگر انکار کرتا ہے تو نکاح جائز ہے۔ مگر وطی وضع حمل سے پہلے جائز نہیں۔ كذا في الفتاوى الهندية ص ۲۸۸/ ج۲ / كتاب النكاح.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔