مزنیہ سے نکاح
سوال
زید کی شادی ہو گئی اور تین چارلڑ کے ہو گئے پھر زید نے دوسری عورت سے جس کا خاوند مر گیا ہے اس سے اس نے بغیر نکاح کئے صحبت کی بہت دنوں تک اور بعد میں نکاح کیا ۶/۷ ماہ بعد، نکاح ہوایا نہیں؟ جواب عنایت فرمادیں۔
جواب
اگر اس عورت کی عدت گذر چکی تھی اس کے بعد اس سے زید نے نکاح کیا ہے تو یہ نکاح صحیح ہے بشرطیکہ کوئی اور مانع شرعی نہ ہو نکاح سے قبل صحبت کرنا اگر چہ حرام ہے لیکن مانع نکاح نہیں اذا تزوج امرأةقد زنى بها وظهر بها حبل فالنكاح جائز عند الكل الخ. عالمگیری ص ۲۸۸ ج۲.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔