الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حاملہ مزنیہ سے نکاح

سوال

(۱) زید کا ایک عورت سے ناجائز تعلق ہو گیا اور عورت زید کے نطفہ سے حاملہ ہوگئی اور اس سے بچہ پیدا نہیں ہوا ایسی صورت میں زید کا نکاح اس عورت سے جائز ہے یا نہیں؟ عورت کہتی ہے کہ میرے پیٹ میں زید کا نطفہ ہے۔ (۲) جائز ہے تو کس حدیث کی رو سے؟ مع آیات قرآنی مفصل ہونا چاہۓ۔ (۳) اگر نا جائز ہے تو کس حدیث کی رو سے؟ مع آیات قرآنی۔ (۴) عورت تعلق نا جائز ہونے سے پیشتر غیر شادی شدہ یعنی کنواری تھی۔ عورت اور مرد ایک مکان میں رہتے ہیں اور عورت پردہ نشین نہیں ہے۔

جواب

(۴،۳،۲،۱) جائز ہے رجل تزوج حاملاً من زنا منه فالنكاح صحيح عند الكل ويحل وطؤها عند الكل، شلبى ص ۱۱۳ ج ۲ / ناجائز تعلق مطلقا حرام ہے اس سے ہمیشہ کے لئے توبہ لازم ہے۔ لقولہ تعالیٰ ولاتقربوا الزنا انه كان فاحشة اور چہرہ کھول کر بے پردہ باہر نکلنا بھی ناجائز ہے۔ ۲ سورہ بنی اسرائیل آیت ۳۲ - ترجمہ: اور زنا کے پاس بھی مت پھٹکو بلاشبہ وہ بڑی بے حیائی کی بات ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو