کسی بیوہ کا نکاح امام سے
سوال
ہندہ اور اس کے بچے مسلمان ہو گئے تھے، ان میں سے بڑی لڑکی کی شادی مسلمان سے کر دی گئی تھی۔ اب وہ لڑکی بیوہ ہوگئی ہے تو اس بیوہ کا نکاح بعد عدت امام سے ہوسکتا ہے یا نہیں؟ لوگ اس میں شک کر رہے ہیں کہ نماز نہیں ہوگی؟
جواب
قال الله تعالى وأحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذلكم. جب وہ لڑکی مسلمان ہے اور اس کی عدت بھی ختم ہو چکی تو مسلمان مرد سے اس کی شادی بلا تکلف درست ہے۔ جو شخص اس سے نکاح کرے گا اس نکاح کی وجہ سے اس کی امامت میں کچھ خرابی نہیں آئیگی بلا شک وشبہ اس کی امامت درست ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔