ایک بھائی کی مطلقہ بیوی کی اولاد سے دوسرے بھائی کی حلالہ والی اولاد کا نکاح
سوال
محمد شاہد محمد زاہد دونوں حقیقی بھائی ہیں دونوں ہی شادی شدہ ہیں۔ محمد شاہد نے اپنی بیوی مسماۃ جمیلہ کو جو کہ کئی بچوں کی ماں ہے غصہ میں تین طلاق دیدی۔ عدت کے بعد محمد زاہد سے نکاح کر دیا۔ ۱۳/۱۲ دن کے بعد محمد زاہد نے مسماۃ جمیلہ کو تین طلاق دیدی۔ عدت کے بعد پھر مسماۃ جمیلہ کا نکاح محمد شاہد سے ہو گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ محمد شاہد ومحمد زاہد کی اولاد کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
جواب
محمد شاہد اور محمد زاہد کی اولاد کا آپس میں نکاح درست ہے۔ محمد شاہد کی بیوی کے نکاح بعد طلاق وعدت محمد زاہد سے ہو جانے کی وجہ سے ان کی اولاد کے نکاح میں رکاوٹ اور حرمت پیدا نہیں ہوگی۔ لا بأس بان يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها اوامها كذا في محیط السرخسی اھ (عالمگیری ص ۲۷۷ ج ۱؎)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔