الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سوتیلی والدہ کی بہن سے نکاح کا حکم

سوال

زید کی دو بیویاں ہیں زینب اور کلثوم، پہلی بیوی زینب سے ایک لڑکا خالد ہے۔ دوسری بیوی کلثوم کی ایک بہن رقیہ ہے۔ واضح رہے کہ کلثوم اور رقیہ بھی آپس میں سوتیلی بہن ہیں۔ تو خالد کا نکاح رقیہ سے ہو سکتا ہے یا نہیں؟ لڑکی بھی سوتیلی ماں کی سوتیلی بہن ہے۔

جواب

خالہ سے نکاح حرام ہے مگر خالہ وہ ہے جو حقیقی والدہ کی بہن ہو۔ سوتیلی والدہ، والد کی دوسری بیوی کی جو بہن ہے (وہ خالہ نہیں اس سے نکاح حرام نہیں۔ لہذا زید کے لڑکے خالد کا نکاح زید کی دوسری بیوی کلثوم کی حقیقی بہن سے درست ہے۔ اگر کوئی اور رشتہ حرمت ورضاعت وغیرہ کا نہ ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو