الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سوتیلی والدہ کی بہن سے نکاح

سوال

حاجی عبدالرحمن کی دو بیویاں مریم بی اور زنیب النساء ہیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہو گیا ہے اس سے دولڑکے شبیر احمد اور رحمت احمد ہیں۔ دوسری بیوی اپنی حقیقی بہن سے شبیر احمدکا نکاح کرنا چاہتی ہے۔ تو یہ نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

خالہ سے نکاح کرنا حرام ہے، مگر خالہ وہ ہے جو والدہ کی بہن ہو، سوتیلی والدہ کی بہن خالہ نہیں۔ اس سے نکاح جائز ہے۔ شبیر احمد کی اپنی والدہ مریم بی کا انتقال ہو گیا۔ شبیر احمد کے والد کی دوسری بیوی زنیب النساء ہے جو کہ شبیر احمد کی حقیقی والدہ نہیں بلکہ سوتیلی والدہ ہے۔ زیب النساء کی بہن شبیر احمد کی خالہ نہیں۔ لہذا ان دونوں کا نکاح جائز ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو