بیوی کے لاپتہ ہونے سے موت کا حکم اور اسکی بہن سے نکاح
سوال
ایک شخص کی بیوی کو پاگل ہوئے تقریباً سات آٹھ سال ہو چکے، اب سے دس ماہ پہلے گھر سے نکل گئی، گھر سے نکلنے کے دو ہفتہ بعد تک کچھ اس طرح پتہ چلتا رہا کہ کل یہاں تھی، آج وہاں تھی، مگر تلاش کرنے پر وہ کہیں نہ مل سکی، اس کے بعد سے اب بالکل لا پتہ ہے، نہ معلوم کہ وہ زندہ ہے، یا مرچکی ہے، شروع میں پتہ دینے والے کا کہنا یہ ہے کہ وہ بیماری کی حالت میں تھی اور حالت نازک تھی، اب اس کا شوہر اس کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے تو کیا وہ اپنی پہلی بیوی کو مردہ تصور کر کے دوسری بہن سے نکاح کر سکتا ہے، اگر نہیں کر سکتا تو اگر اس کو…
جواب
اگر اس کی موت وحیات کی تحقیق نہیں تو اس کو ابھی مردہ تصور نہیں کیا جائیگا، اس کو طلاق دیدے، پھر عدت تین ماہواری کا انتظار کر کے اس کی بہن سے نکاح کر لے جتنی مدت میں اس کو تین حیض آیا کرتے تھے، وہ مدت انتظار کافی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔